ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر رل گئے

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر رل گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سعودی ائیرلائن 500 سے زائد مسافروں کا سامان ریاض میں چھوڑ آئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مسافروں میں بڑی تعداد عمرہ زائرین کی ہے۔ مسافر پرواز SV 736  سے ریاض سے لاہور پہنچے ہیں۔ ائیرلائن نے عمرہ زائرین اور مسافروں کو دو روز بعد لاہور ائیرپورٹ آکر سامان وصول کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

مسافروں کی بڑی تعداد پنجاب کے دوردراز شہروں سے تعلق رکھتی ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ہم سینکڑوں میل سے واپس آکر کیسے سامان لیں گے۔ 

مسافروں نے ائیرلائن عملے سے شدید تلخ کلامی کی جس پر معاملہ اے ایس ایف تک جاپہنچا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer