ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مولانا فضل الرحمان کی شاہد آفریدی سے ملاقات، سیاسی و سماجی صورتحال پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان کی شاہد آفریدی سے ملاقات، سیاسی و سماجی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :پاکستان کی معروف سیاسی شخصیت امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے سابق قومی کرکٹر شاہد خان آفریدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

  مولانا فضل الرحمان، شاہد آفریدی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں شخصیات کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی و سماجی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات میں مولانا فصل الرحمان کے ہمراہ حافظ نصیر احرار، مولانا سعید الرحمان سرور، مفتی محمد عمران اور خالد شریف بھی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے شاہد آفریدی کی جانب سے فلاحی میدان میں انجام دی جانے والی خدمات کو سراہا اور انہیں معاشرے کے لیے قابلِ قدر قرار دیا۔

 اس موقع پر شاہد آفریدی نے بھی جمعیت علمائے اسلام اور علمائے کرام کے ساتھ اپنے خاندانی تعلقات اور بزرگوں کی محبت کا ذکر کیا جس سے دونوں شخصیات کے درمیان باہمی احترام اور تعلق کی جھلک نمایاں ہوئی۔