ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

16 اپریل سے ملک میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کی پیشگوئی

16 اپریل سے ملک میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کی پیشگوئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:محکمہ موسمیات نے ملک کے شمال مغربی علاقوں میں 16 اپریل سے مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے داخل ہونے کی پیشگوئی کی ہے، جس کے باعث 16 سے 19 اپریل کے دوران مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں اس دوران تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب آج شہر میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ صبح کا آغاز سورج کی چمکتی کرنوں سے ہوا، جبکہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری جبکہ کم سے کم 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں اور موسم مجموعی طور پر گرم اور خشک رہے گا۔