ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ میں مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

برطانیہ میں مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : برطانیہ میں مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی کی گئی ، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں ،تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام کتبے دوبارہ لگائے جائیں گے 

شمالی لندن کے ایک قبرستان میں مسلمانوں کی قبروں والے حصے میں 85 کے قریب قبروں کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا۔مقامی کونسل کا خیال ہے کہ یہ ایک نفرت انگیز جرم ہے جس میں خاص طور پر مسلمانوں کی قبروں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے۔قبرستان میں مسلمانوں کی قبروں والے حصے میں 85 قبروں کے کتبے توڑے گئے۔

 کار پینڈرز پارک کے قبرستان میں پیش آئے قبروں کو نقصان پہنچانے کے واقعے کے بعد پولیس نے نے گشت بڑھا دیا ہے۔ایک مقامی کونسلر نے قبرستان میں بچوں کی تباہ شدہ قبروں کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

ہرٹ فورڈ شائر کانسٹیبلری مقامی پولیسنگ کمانڈ کے چیف سپرنٹ جون سمپسن نے کہا کہ قبروں کی توڑ پھوڑ ایک ”گھناؤنہ واقعہ“ ہے جو ممکنہ طور پر کمیونٹی کو پریشان کر دے گا۔برینٹ کونسل کے لیڈر محمد بٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلمانوں کی قبروں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے۔ کتبے توڑنے کا واقعہ اسلاموفوبیا پر مبنی نفرت انگیز جرم معلوم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام کتبے دوبارہ لگائے جائیں گے۔