رانا آزر: حضرت مادھو لال حسینؒ کے عرس پردیسی کشتیوں کے مقابلے ہوئے
صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم عرف کالا پہلوان نے انعقاد کیا،میلہ چراغاں پر شالامار باغ میں آئے زائرین نے دیسی کشتیاں دیکھیں،مہراکرم عرف کالا پہلوان نے ہر کشتی کے فاتح پہلوان کو نقد انعام سے نوازا
دیسی کشتی کے مقابلوں میں نواز پہلوان،طاہر ببا پہلوان،جہاں خان ،خلیفہ مٹھو ، سونا چاندی، مہر وقاص ،مہر شہزاد سمیت دیگر بھی موجود تھے
صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم عرف کالا پہلوان نے مقابلوں کی نگرانی کی،سخی پہلوان ،پپو پہلوان ، نواز پہلوان ،ہیرا پہلوان نے اپنی کشتیاں جیت لیں،خالد پہلوان ،بلوچ پہلوان ، ساجد پہلوان نے مد مقابل پہلوانوں کوچت کیا مہر اکرم عرف کالا پہلوان کا کہنا تھا کہ مادھو لال حسین کے عرس کی تقریبات پر کشتیوں کے مقابلے کروائے گئے،حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر کشتیاں کروائی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App