شاہد سپراء : لیسکو میں کرنٹ لگنے سے نو افراد کی ہلاکت کے کیس میں کروڑوں روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا، نیپرا نے کمپنی کا جواب مسترد کرتے ہوئے دو کروڑ تیس لاکھ روپے کا جرمانہ پندرہ روز میں ادا کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق لیسکو کو پندرہ روز کے دوران جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت کر دی گئی، لیسکو میں کرنٹ لگنے سے ایک الیکٹریشن اور آٹھ ملازمین جاں بحق ہوئے۔
لیسکو نے نو افراد کی ہلاکت پر نیپرا میں جواب جمع کروایا تھا، نیپرا نے لیسکو کے جواب کو مسترد کرتے ہوئے جرمانہ برقرار رکھنے کا حکم جاری کیا، لیسکو میں سیفٹی اقدامات نہ ہونے سے نو افراد کو کرنٹ لگنے کے واقعات رونما ہوئے تھے۔
نیپرا نے ہلاکتوں کا نوٹس لیکر تحقیقات کے لئے ٹیمیں تشکیل دی تھیں، ٹیموں نے جائے حادثات کا دورہ کر کے تحقیقات کو مکمل کیا تھا۔