وقاض احمد : لاہور کے علاقہ شاہدرہ ٹاؤن ، جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی، تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار خاتون کو کچل دیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق متوفیہ کی شناخت 45 سالہ حنیفہ بی بی کے نام سے ہوئی ،پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی۔