ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

''گھر میں گھس کر ماریں گے''،سلمان خان کو پھر قتل کی دھمکی،سکیورٹی ادارے الرٹ

''گھر میں گھس کر ماریں گے''،سلمان خان کو پھر قتل کی دھمکی،سکیورٹی ادارے الرٹ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، جس کے بعد سیکیورٹی ادارے حرکت میں آ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  اس بار یہ دھمکی ممبئی کے ورلی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے واٹس ایپ نمبر پر موصول ہوئی، جس میں ایک پیغام کے ذریعے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان کو اُن کے گھر میں داخل ہو کر قتل کیا جائے گا، اور ان کی گاڑی کو بھی بم سے نشانہ بنانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی موصول ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ورلی تھانے میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ متعلقہ ادارے پیغام بھیجنے والے کی شناخت اور اس کی حقیقت کی جانچ میں مصروف ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ سلمان خان کو قتل کی دھمکی دی گئی ہو۔ گزشتہ چند برسوں میں کئی بار اس نوعیت کی سنگین دھمکیاں سامنے آ چکی ہیں۔

سال 2023 میں مشہور گینگسٹر لورنس بشنوئی نے متعدد بار سلمان خان کو دھمکیاں دی تھیں۔ ایک انٹرویو میں اس نے یہاں تک کہا تھا کہ وہ سلمان کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔

اسی گینگ کے ایک اور خطرناک رکن، گولڈی برار، کا نام بھی ان دھمکیوں میں آتا رہا ہے، جو فی الحال مفرور ہے اور متعدد جرائم میں ملوث سمجھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اپریل 2023 میں سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا، جس کے بعد ان کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا تھا۔