سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث عامر تانبا پر قاتلانہ حملہ

Amir Tanba, City42 , Islampura Police, Kot Lakhpat Jail. Surbajit Singh,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث عامر تانبا پر قاتلانہ حملہ

سٹی42: لاہور  کی کوٹ لکھپت جیل میں قید بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ پر حملہ کرنے والا عامر تانبا قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام پورہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نےبھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث عامر تانبا  پر گھر میں گھس کر  فائرنگ کی جس سے وہ  شدید زخمی ہو گیا۔

 فائرنگ سے زخمی ہونے والے عامر تانبا کو ہسپتال منتقل کردیا گیا اور پولیس فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شوٹرز کی تلاش شروع کر دی ہے۔

عامر تانبا کچھ عرصہ قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا۔  2013 میں کوٹ لکھپت جیل کے 2  قیدیوں عامر تانبا اور مدثر پر جیل میں قید بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ حملے میں سربجیت سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

اسلام پورہ  پولیس نے عامر تانبا پرقاتلانہ حملے کا مقدمہ اس کے بھائی جنید سرفرازکی مدعیت میں درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق دوحملہ آور موٹرسائیکل پر آئے اورگھرکے اوپر والے پورشن میں جاکر عامرکو 3 گولیاں ماریں، ایک حملہ آور نے ہیلمٹ اور دوسرے نے ماسک پہن رکھا تھا۔