بونیر؛ دہشتگردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونیوالے فوجی جوانوں کو سپرد خاک کردیا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور : بونیر میں دہشتگردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے دو جوانوں کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ 

13 اپریل 2024 کو خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں دہشتگردوں کیخلاف کیے جانے والے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے لانس حولدار مدثر محمود  (عمر، 35 سال، ساکن ضلع راولپنڈی) اور حسیب جاوید (عمر، 27 سال، ساکن ضلع پونچھ آزاد کشمیر) کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ 

نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران و جوان، شہید کے رشتے داروں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ ملک سےآخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گی۔