ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میو ہسپتال میں 6 مریضوں کا قرنیہ  ٹرانسپلانٹ

میو ہسپتال میں 6 مریضوں کا قرنیہ  ٹرانسپلانٹ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: میو ہسپتال میں 6 مریضوں کی آنکھوں میں قرنیہ  ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے۔ 

 کالج آف آفتھلمالوجی  میو ہسپتال  کے پرنسپل  پروفیسر محمد معین  کی سربراہی میں ماہرین امراض چشم نے 6 مریضوں کی آنکھوں میں قرنیہ ٹرانسپلانٹ کیا۔ قرنیہ کی پیوندکاری کے بعد مریضوں نے اظہار تشکر کیا کہ ان کی آنکھوں کو کھوئی ہوئی بینائی حاصل ہو گئی۔

قرنیہ ٹرنسپلانٹ ایک پیچیدہ طریقہ کار ہے اور اس کیلئے میو ہسپتال کی شعبہ امراض چشم میں تجربہ کار ماہرین اور سہولیات میسر ہیں۔ پروفیسر محمد معین مستقبل قریب میں قرنیہ بینک کو مزید منظم اور اس میں جدید سہولیات کی فراہمی کا عزم بھی رکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ  قرنیہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کے تعاون سے بطور عطیہ بھیجے گئے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer