24نیوز: وفاقی کابینہ میں وزارتوں کی تقسیم کا فارمولا اور نام فائنل ہوگئے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق خورشید شاہ، شیری رحمان، نوید قمر اور شازیہ مری کے نام کابینہ کے لئے فائنل کرلئے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی رضا مندی کے بعد وفاقی کابینہ کے پہلے حصے کی حلف برداری کل ہونے کا امکان ہے۔
باقی وزراء ناموں کو آج رات زرداری ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے وزارتیں بھی پیپلزپارٹی کی مرضی پر چھوڑ دی ہیں جبکہ آئینی عہدوں کا معاملہ بھی طے پاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو کابینہ میں 7 وزارتیں ملیں گی۔