ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 51 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان
کیپشن: Petrol Price may Increase
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 51 روپے فی لیٹر تک اضافے کا ورکنگ پیپر پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دیا۔ حتمی منظوری وزیراعظم شہبازشریف دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو  ارسال کردی گئی ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی کم سے کم اور زیادہ زیادہ شرح کی بنیاد پر ورکنگ تیار کی ۔  ٹیکسز کی موجودہ شرح کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 32 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔  پیٹرولیم لیوی ،جی ایس ٹی کی موجودہ شرح کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 21 روپے 30 پیسے فی لیٹر کی سفارش کی گئی ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 36 روپے 5 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 38 روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل پر لیوی 30 روپے اور جی ایس ٹی 17 فیصد کرنے کی سفارش کی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز،پٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 77 روپے 56 پیسےاور لائٹ ڈیزل 77 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ارسال کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم شہباز شریف دیں گے ۔نئی قیمتوں کا اطلاق 16اپریل سے ہوگا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor