ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کے لئے تشویشناک خبر

Dengue,cases,in the city
کیپشن: azadi chawk lahore,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)ڈینگی کا خطرہ ایک بار پھر منڈلانے لگا،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 2 کیسس سامنے آگئے جبکہ رواں سال سے ابتک ڈینگی کیسسز کی کل تعداد 21 تک جاپہنچی،،شہر میں 350 مقامات سے ڈینگی لاروا ملا جسے تلف کیا گیا۔
 گنگارام ہسپتال کے ڈاکٹر قمر نے کہا کہ مون سون سے پہلے ڈینگی کے کیسسز کا سامنے آنا خطرناک بات ہے،ایسے افراد جن کو پہلے ڈینگی ہوا اگر انہیں دوبارہ ڈینگی ہوا تو ان کی حالت زیادہ تشویشناک ہوگی۔

 ان کا کہنا تھا کہ کھڑے پانی کو فورا تلف کریں اور صفائی کو یقینی بنائیں،اگر بخار,متلی انا,جسم کا ٹوٹنا, ہڈیوں میں شدید درد ہو تو فوراً متعلقہ ڈاکٹر سے رجوع کریں اور گھریلو ٹوٹکوں سے مکمل اجتناب کریں کیونکہ یہ آپکو تشویشناک حالات میں  لے کرجاتی ہے۔