سری لنکن ویمن ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان

Srilankan women team
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)سری لنکن ویمن ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا،تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
سری لنکا کی ویمن ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیر یز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ  جبکہ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز یکم جون سے شروع ہوگی۔

تین جون کو دوسرا اور پانچ جون کو تیسرا ون ڈے کھیلا جائے گا۔سیریز کے تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 24، 26 اور 28 مئی کو کھیلے جائیں گے،سیریز کے تمام میچز کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جائیں گے۔سیر یز میں شرکت کے لئے دونوں ٹیمیں 19 مئی کو کراچی پہنچیں گی۔