ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے نئے ایس او پیز جاری

Ramadan SOPs
کیپشن: Ramadan SOPs
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے ماہ رمضان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے نئے ایس او پیز  کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے رمضان المبارک میں کورونا وائرس سےبچاؤ کیلئے نئے ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مساجد، بازار، مزاروں کے داخلی دروازوں پر ہینڈ سینا ٹائزر، ماسک کی فراہمی کا اہتمام لازمی ہوگا، ماسک کے بغیر مساجد میں داخلہ کی اجازت نہیں ہو گی، فرش کو صاف کرنے کیلئے پانی میں کلورین کا محلول بنا کر دھویا جائے، مسجد میں صف بندی میں نمازیوں کے درمیان 3 فٹ کا فاصلہ رہے، کھانسی اور بخار کے شکار افراد گھر پر عبادت کریں۔

 نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ کورونا سے بچاؤ کی ہدایات کو مناسب مقامات پر آویزاں کیا جائے، بازاروں، مساجد میں آنے جانے کیلئے الگ الگ راستے بنائے جائیں، مساجد، امام بارگاہوں میں صحن یا کھلی جگہوں پر عبادت کا اہتمام کیا جائے، رمضان میں بازاروں، مساجد، مزاروں، امام بارگاہوں میں لائن کی پابندی یقینی بنائی جائے، اجتماعی اعتکاف کی بجائےانفرادی طور پر گھروں میں اعتکاف کیلئے جگہ مختص کی جائے، مساجد میں ہاتھ ملانے، گلے ملنے سے مکمل پرہیز کیا جائے۔

سیکرٹری ہیلتھ  نے کہا کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو قوت مدافعت میں کمی کے باعث کورونا وائرس کا خطرہ زیادہ ہے اس لیے وہ ویکسین ضرور لگوائیں۔

 

Sughra Afzal

Content Writer