مانیٹرنگ ڈیسک: دنیا بھر کے پاسپورٹ کی درجہ بندی سے متعلق اعداد و شمار جاری کرنے والے عالمی ادارے نے سال 2021 کے پاسپورٹ کی فہرست جاری کردی۔
غیر ملکی خبر رساں کے مطابق عالمی ادارے ہینلے کی جانب سے 110 ممالک کے پاسپورٹ کی رینکنگ جاری کی گئی، جس میں جاپان نے ایک بار پھر دنیا کا طاقتور ور ترین پاسپورٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ فہرست کے مطابق سنگاپور دوسرے، جرمنی، جنوبی کوریا تیسرے، فن لیڈن، اٹلی، اسپین، لیوگژیم برگ چوتھے، آسٹریا، ڈنمارک پانچویں، فرانس، آئرلینڈ، نیدر لینڈ، پرتگال، سوئیڈن چھٹے، بیلجیئم، سوئٹزرلینڈ، نیوزی لینڈ، برطانیہ، امریکہ ساتویں، جمہوریہ چیک، یونان، مالٹا، ناروے آٹھویں جبکہ آسٹریلیا کینیڈا نویں اور ہنگری، لتھوانیا، پولینڈ اور سلوواکیا دسویں نمبر پر رہے۔
گزشتہ برس جاری ہونے والی 192 ممالک کی پاسپورٹ کی فہرست میں نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر جبکہ فن لینڈ، آسٹریا، لیوگژیم بورگ، جنوبی کوریا، سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ، آسٹریلیا اور ڈنمارک بالترتیب دنیا کے تیسرے، چوتھے، پانچویں، چھٹے، ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں طاقت ور ترین پاسپورٹ قرار پائے تھے۔
چاپان کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد 193 ممالک، سنگاپور کے پاسپورٹ کے حامل شہری 192، جنوبی کوریا وار جرمنی کے 191، اٹلی، فن لینڈ، اسپین اور لیوگژیم برگ کے پاسپورٹ والے افراد 190 شہروں کا بغیر ویزہ سفر کرسکتے ہیں جبکہ ڈنمارک اور آسٹریلیا کے پاسپورٹ حامل شہری 189 ممالک بغیر اجازت کے جاسکتے ہیں۔ ان ممالک کے شہری دنیا کےمختلف ممالک میں بغیر کسی اجازت کے داخل ہوسکتے ہیں۔
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ 107ویں نمبر پر پہنچ گیا، گزشتہ سال جاری ہونے والی فہرست میں پاکستان کا نمبر 192ویں تھا جبکہ اُس سے قبل پاکستانی پاسپورٹ 198ویں نمبر پر تھا۔ انڈیکس میں پاکستان کے بعد شام، عراق اور افغانستان کے نام شامل ہیں۔ پاکستان کا پاسپورٹ کے حامل شہریوں کو ویزہ کے بغیر 32 ممالک میں جانے کی اجازت ہے۔ عالمی ادارے ہینلے کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے ہونے کے باوجود بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے اور مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔