ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

Shahbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کی  ضمانت منظور کرلی۔

لاہور ہائیکور ٹ کے جج جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے  میاں محمد شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، عدالت کی طلبی پر نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر  سید فیصل بخاری عدالت پیش ہوئے،  عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد  شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور 50، 50 لاکھ مچلکوں کے عوض میاں شہباز شریف کو رہا کرنے کا حکم  دیدیا۔

گزشتہ سماعت پر شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ نیب شہباز شریف کے بیوی بچوں کو ان کا بے نامی دار کہتا ہے جبکہ وہ خودمختار ہیں اور ٹیکس دہندگان ہیں، شہباز شریف خاندان کے تمام اثاثے ڈکلیئر ہیں، آج تک کسی گواہ نے شہباز شریف پر کسی جرم کا الزام لگایا نہ ہی کوئی ایسا ثبوت موجود ہے، نیب نے 7 ارب سے زائد کے اثاثوں کا ریفرنس دائر کیا جبکہ ایک رمضان شوگر مل کی ویلیو اس سے زیادہ ہے، ٹرائل کورٹ کے ریفرنس میں 110 گواہ ہیں جن میں سے ابھی دس گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو ئے، کیس میں پہلے ہی حمزہ شہاز اور دیگر ملزموں کی ضمانت ہو چکی ہے، ضمانت منظور کی جائے۔

عدالتی سماعت کے دوران لیگی رہنما رانا ثناء اللہ ،مریم اورنگ زیب، ملک سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer