اربوں کا بجٹ کھانے والی پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام

اربوں کا بجٹ کھانے والی پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام
کیپشن: City42 - Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام، تحریک انصاف نے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔

سٹی 42 کے مطابق قرارداد تحریک انصاف کے ملک تیمور مسعود کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے، جرائم کی بیخ کنی کے لئے بنائی گئی ڈولفن اور پیرو فورس بھی کام نہ آئی۔ رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 109 افراد قتل ہوئے۔ بچوں سے زیادتی کے واقعات میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نئی فورسز کے قیام کے بعد گزشتہ برس کی نسبت وارداتیں بڑھ گئیں۔ 120 گاڑیاں، 871 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں۔ محکمہ پولیس کا کارکردگی بہتر نہ بنانا سوالیہ نشان ہے۔

قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پولیس کی ناقص کارکردگی پر پولیس افسران سے وضاحت طلب کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔