ویب ڈیسک: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کیساتھ جنگ مڈ ٹرم انتخابات کے بعد ختم ہوجائے گی ، انہوں نے کہا کہ وہ ایسا کوئی معاہدہ نہیں کریں گے جو ان کیلئے قابل قبول نہ ہو۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا اور ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے کیلئے بے تاب ہے،امریکا کے نمائندے ایرانی حکام سے ملاقات کریں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ان کے مطابق یوکرین کے معاملے پر صدر وولودیمیر زیلنسکی سے بھی بات ہوئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ زیلنسکی کو روس میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانا بند کرنا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ امریکا وینزویلا سے بڑی مقدار میں تیل حاصل کر رہا ہے جبکہ وینزویلا میں انتخابات اس وقت ہوں گے جب حالات سازگار ہوں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا میں دنیا کی سب سے کم شرح سود ہونی چاہیے اور امریکا تیزی سے ترقی کررہا ہے۔علاوہ ازیں امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جو بھی مصنوعی ذہانت میں سبقت لے جائے گا، وہ جیتے گا۔