اسرار خان: لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 258 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 312 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 124 شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں منتقل کیا گیا ریسکیو حکام نے بتایا کہ188 معمولی زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔