ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مغلپورہ پل:چالان ہونے پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلسٹ آپے سے باہر،ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں،سی ٹی او کا نوٹس

 مغلپورہ پل:چالان ہونے پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلسٹ آپے سے باہر،ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں،سی ٹی او کا نوٹس
کیپشن: file photo
سورس: City 42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:مغلپورہ پل پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار شہری نے چالان کیے جانے پر طیش میں آکر اپنی موٹرسائیکل سڑک پر الٹ دی اور ٹریفک وارڈنز سے بدتمیزی کی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر ہیلمٹ شہری نے وارڈنز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ چالان ہونے پر وائیلٹر سیخ پا ہوگیا اور موٹرسائیکل سڑک پر پٹختے ہوئے وارڈنز سے بدتمیزی کرتا رہا۔

سی ٹی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وائیلٹر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق مذکورہ شہری اس سے قبل بھی تین مرتبہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے جبکہ ایک مرتبہ سگنل کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے موجود ہیں، ان سے بدتمیزی اور دھمکیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔

ترجمان ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ہیلمٹ چالان سے بچنے کے لیے نہیں بلکہ اپنی حفاظت کے لیے پہنیں۔