ابو بکر ارشد:وفاقی وزیر احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پٹرولیم لیوی پر مذاکرات کے تیسرے دور کیلئے مزید ایک روز کی مہلت مانگ لی۔
لیاقت بلوچ کے مطابق احسن اقبال نے وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچایا، جس میں وزیراعظم نے پٹرولیم لیوی پر مذاکرات کا تیسرا دور پیر کے بجائے منگل کو کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پٹرولیم لیوی پر مذاکرات کا تیسرا دور پہلے پیر کو شیڈول تھا۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے بتایا کہ حکومت سے پٹرولیم لیوی پر مذاکرات منگل کو ہوں گے، جبکہ آئی پی پیز کے معاملے پر مذاکرات بدھ کو کیے جائیں گے۔