ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ اے کا شہر میں پھولدار درخت لگانے کا آغاز

پی ایچ اے کا شہر میں پھولدار درخت لگانے کا آغاز
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق لاہور کو خوبصورت اور سموگ فری رکھنے کے عزم کے تحت پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے شہر میں پھولدار درخت لگانے کا آغاز کردیا۔

ایم ڈی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید کے مطابق زون 7 کے علاقے لیک سٹی روڈ پر املتاس کے سینکڑوں نئے پودے لگائے گئے ہیں، جبکہ شجرکاری مہم کے دوران گل مور، جیکورنڈا، گل نشتر اور بدھا کے درخت بھی لگائے جائیں گے۔

ایم ڈی پی ایچ اے کے مطابق شہر کے تمام زونز میں پھولدار درخت لگانے کے لیے دستیاب جگہوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ پھولدار درختوں کی شجرکاری کا مقصد بیک وقت لاہور کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنا ہے۔