سٹی 42 : اسلام آباد میں ڈینگی کے مسلسل وار جاری ہیں، جس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈی ایچ او کے مطابق 25 نئے ڈینگی کیسز میں سے 18 مریض دیہی، 7 شہری علاقوں سے ہیں۔ ڈینگی کے متاثرہ 14 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
بھارہ کہو سے 8، سوہان سے 4، سیکٹر G-5 سے ڈینگی کے 2 کیس رپورٹ ہوئے، جبکہ جی 6، جی 13، آئی 8، آئی 9، ایچ 13 سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ۔ اس کے علاوہ علی پور، کورال، روات، سہالہ، ترلائی، ترنول سے بھی ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
دوسری جانب ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے 486 مقامات کا معائنہ کیا، جہاں 15 مثبت ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی ہوئی ہے۔ جس کے بعد 27 مریضوں کے گھروں اور 1129 اردگرد مکانات میں اسپرے کیا گیا۔
ڈی ایچ او کے مطابق ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مقامات پر فوگنگ کی گئی۔