ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک وطن کے 12 جاں نثار وطن پر فدا، فورسز کے آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے 35 دہشتگرد جہنم واصل

Fitna Alhindustan, Khawarji, Fitna, Terrorist hide outs, intelligence based operation, City42 , Pak Army, Idnian sponsered terrorist outlets, Bajor KPK

ویب ڈیسک : سکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی اسپانسرڈ 35 فتنۃ الخوارج دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے، آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 12 جوان شہید ہوگئے۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے 10 سے 13 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران بھارت کے پراکسی نیٹ ورک فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 35 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ، اس دوران  شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 بھارتی سرپرستی یافتہ  خوارج ہلاک کر دیے گئے، جبکہ دوسری کارروائی ضلع جنوبی وزیرستان میں کی گئی،  جہاں مزید 13 دہشت گرد مارے گئے، تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران پاک سرزمین کے 12 بہادر سپوت مادرِ وطن پر قربان ہو گئے ۔

آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ یہ دہشت گرد ان علاقوں میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ انٹیلی جنس رپورٹس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان دہشت گرد کارروائیوں میں افغان شہری براہِ راست ملوث تھے  اور افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ہونا بدستور تشویشناک معاملہ ہے۔

 پاکستان عبوری افغان حکومت سے توقع رکھتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے  اور اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی جانب سے علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔  پاک فوج نے اس عزم کو دہرایا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔