اویس کیانی: صدر آصف علی زرداری نے چین کے شہر چنگدو میں پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ لی شو لی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
صدر آصف علی زرداری نے صوبہ سچوان میں مہمان نوازی اور گولڈن پانڈا فورم کے کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کیا جبکہ لی شو لی نے صدر شی جن پنگ کی نیک تمناؤں سے آگاہ کیا۔ لی شو لی نے کہا کہ پاکستان اور چین ہمیشہ مضبوط بھائی رہیں گے اور دنیا کو بارود نہیں بلکہ کتابوں کی خوشبو کی ضرورت ہے۔
دو طرفہ تعاون کو سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں بڑھانے پر بات چیت ہوئی، مسٹر لی شو لی نے صدر زرداری کے فروری کے دورۂ چین اور حال ہی میں چائنا ڈےلی میں شائع ہونے والے مضمون کی تعریف کی۔
مسٹر لی شو لی نے کہا کہ آپ اور صدر شی جن پنگ نے پاکستان-چین تعلقات میں قیادت فراہم کی، انہوں نے کہا کہ دنیا کو آج کتابوں کی خوشبو کی ضرورت ہے نہ کہ بارود کی بو اور پاکستان-چین دوستی آئندہ برسوں میں مزید فروغ پائے گی۔