ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپال میں کشیدگی، ویمنز بلائنڈورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز کا انعقاد خطرے میں

نیپال میں کشیدگی، ویمنز بلائنڈورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز کا انعقاد خطرے میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :نیپال میں کشیدگی کے باعث ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کے پاکستان کے میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔

 ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے میچز نیپال میں کھیلنا تھے، پاکستان بلائنڈ ٹیم نے بھارت جانے سے انکار کر دیا تھا۔

 قومی ٹیم کے انکار کی وجہ سے ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان کے میچز نیپال منتقل کردیے گئے تھے۔

  نیپال میں موجودہ حالات کی وجہ سے ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز سری لنکا منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔