کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزا د خان : صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہا کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 3100روپے کا اضافہ دیکھا گیا ۔

صوبائی دارلحکومت کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 3100 اضافے سے خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18ہزار 500روپے رہی اور 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 292روپے میں فروخت ہوا اور 21 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 91ہزار 188روپے میں فروخت ہوا ۔سونے کی قیمتوں میں اضافے پر صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ۔جیولرز نے کہا کہ سونے کی بڑھتی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے گاہک نہ ہونے کے برابر ہیں روز مرہ کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہوگیا ہے