ٹریفک پولیس نے شہری کے چالان پر نام کی جگہ گالی لکھ دی

ٹریفک پولیس نے شہری کے چالان پر نام کی جگہ گالی لکھ دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پشاور: خیبر پختون خوا میں ٹریفک پولیس کے اہلکار نے شہری کا چالان کرتے ہوئے نام کی جگہ گالی لکھ دی، شہری نے چالان کی تصویر وائرل کردی جس کے بعد اہل کار کو معطل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ٹریفک پولیس کا پہلے سلام پھر کلام کا سلوگن محض ایک ڈرامہ نکلا، پشاور میں اہلکار نے بداخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض نام نہ بتانے پر شہری کے چالان پر نام کی جگہ نازیبا لفظ لکھ دیا۔متاثرہ شہری نے اپنے بیان میں کہا ہے ون وے کی خلاف ورزی کی تھی جس پر ٹریفک اہلکار نے مجھے روکا تو میں نے بتایا کہ راستے کا علم نہیں تھا، ایجوکیشن محکمے کا نائب قاصد ہوں۔ شہری کے مطابق اہلکار رومان شاہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف وزری پر چالان کی غرض سے نام پوچھا تو میں نے عرض کی کہ چالان نہ دیں تو اہلکار نے نام کی جگہ نازیبا لفظ لکھ دی اس ایک لفظ سے دشمنیاں جنم لے سکتی ہیں۔

https://c.express.pk/2023/09/traffic-police-peshawar-challan-1694607940.jpg

شہری نے اپیل کی کہ ایس ایس پی ٹریفک سے التماس ہے کہ ٹریفک پولیس کی بدنامی کا سبب بننے والے ایسے اہل کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔بعدازاں سوشل میڈیا پر معاملہ وائرل ہونے پر ایس ایس پی ٹریفک نے نوٹس لے لیا اور غیر اخلاقی الفاظ لکھنے پر ٹریفک پولیس کے اہلکار کو معطل کردیا۔
 

Ansa Awais

Content Writer