ویب ڈیسک: لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی ، کہیں تیز بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سخت گرمی کے بعد لاہور شہر کا موسم بلآخر خوشگوار ہوگیا، شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے شہر کا موسم قدرے بہتر ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہلکی ٹھنڈی ہواسے درجہ حرارت میں کمی ہوئی، موجودہ درجہ حرارت 35ڈگری ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ، رفتار10 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کی آج رات مزید بارش کی پیش گوئی کردی۔