نگران حکومتوں کے بعد اب نگران ایس ایچ او بھی تعینات کرنے کا فیصلہ

نگران حکومتوں کے بعد اب نگران ایس ایچ او بھی تعینات کرنے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)نگران حکومتوں کے بعد اب نگران ایس ایچ او بھی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں رات دس بجے کے بعد نگران ایس ایچ اوز تعینات کیے جائیں گئے۔ نگران ایس ایچ او رات میں تھانے کے تمام امور کا زمہ دار ہو گا ۔

 تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ  ڈی آئی جی علی ناصر رضوی  کے احکمات کے مطابق  رات دس بجے کے بعد شہر کے تمام چوراسی پولیس سٹیشنز میں نائٹ پٹرولنگ آفیسر تعینات کیے جائیں گئے نائٹ پٹرولنگ آفیسر ایسے افسران کو تعینات کیا جا رہا ہے جو ایس ایچ او لگنے کی قابلیت رکھتے ہیں نگران ایس ایچ او کو نائٹ پٹرولنگ آفیسر کا نام دیا گیا ہے ناکوں ، چوکیوں اور کسی بھی کرائم کا زمہ دار نائٹ پٹرولنگ آفیسر ہو گا۔نائٹ پٹرولنگ آفیسر میں اچھی کارکردگی رکھنے والے افسران کو مستقل ایس ایچ او بھی لگایا جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer