عوام میں خوف وہراس پھیلانے والا ٹک ٹاکر گینگ گرفتار

عوام میں خوف وہراس پھیلانے والا ٹک ٹاکر گینگ گرفتار
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفا ن ملک :سی آئی اے چوہنگ پولیس نے عوام میں خوف وہراس پھیلانے والا ٹک ٹاکر گینگ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق گرفتار ملزمان ٹک ٹاک سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو بنا کر عوام میں خوف وہراس پھیلاتےتھے، گرفتار ملزمان میں سرغنہ عثمان اور ساتھی ریان شامل ہیں۔
ڈی ایس پی چوہنگ فاروق اصغر اعوان کے مطا بق گرفتار ملزمان اکثر اسلحہ کی نمائش کرنے کی ویڈیو بناتے اور ٹک ٹاک پر وائرل کرتے،ملزمان کے قبضہ سے 4 پسٹل جن میں 9ایم ایم پسٹل اور متعدد گولیاں برآمدہو ئی۔
ایس پی ساؤتھ آفتاب احمد پھلروان نے فاروق اصغر اعوان سمیت ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ۔