ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیوی کے ہاتھوں پروفیسر کی یونیورسٹی کیمپس میں چھترول؛ ویڈیو وائرل

Beating the professor video
کیپشن: Beating the professor
سورس: Youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں ایک یونیورسٹی پروفیسر کی کیمپس میں بیوی کے ہاتھوں جوتی سے پٹائی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ریاست اوڑیسا کی برہمپور یونیورسٹی میں پیش آیا۔ انیل کمار تیریا نامی یہ شخص انگلش ڈیپارٹمنٹ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہے، جس کی اہلیہ گزشتہ دنوں کیمپس گئی اوراس کے چیمبر میں ہی اسے اپنی چپل سے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون اچانک پروفیسر صاحب کے چیمبر میں داخل ہوئی اور اندر سے کنڈی لگا کر انہیں پیٹنا شروع کر دیا۔ اس دوران کسی طالب علم نے کھڑکی سے اس واقعے کی ویڈیو بنائی اور انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی۔ دیگر لوگوں نے کھڑکی سے ہی خاتون سے دروازہ کھولنے کی درخواست کی۔

جب لوگوں نے دیکھا کہ وہ دروازہ نہیں کھول رہی اور پروفیسر صاحب کو مسلسل پیٹے جا رہی ہے تو انہوں نے سکیورٹی کو بلا لیا، جن کے آنے پر خاتون نے دروازہ کھول دیا۔یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ خاتون نے اپنے شوہر کے ساتھ یہ سلوک کیوں کیا۔

Video edited on Kapwing

M .SAJID .KHAN

Content Writer