ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت یونیورسٹیوں کے پیچھے پڑگئی؛ اساتذہ،ملازمین پر قوانین لاگو

پنجاب حکومت یونیورسٹیوں کے پیچھے پڑگئی؛ اساتذہ،ملازمین پر قوانین لاگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)پنجاب حکومت صوبائی یونیورسٹیوں کی خود مختاری چھیننے کو تیار، ماڈل یونیورسٹیز ایکٹ کے مسودے پر دوبارہ کام شروع، ایکٹ کا فائنل مسودہ منظوری کے لئے پنجاب اسمبلی بھیجا جائے گا۔
 تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت یونیورسٹیزکی خودمختاری کے پیچھے پڑ گئی،حکومت یونیورسٹیزکی خودمختاری بیوروکریسی کو دینے کے در پے ہے، وائس چانسلر سے اختیارات چھین کر بیوروکریسی کو دیئے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ماڈل یونیورسٹیزایکٹ کےمسودےپرخفیہ میٹنگز کا انعقاد کیا گیا ہے، یونیورسٹیز کے اختیارات بیوروکریسی کےماتحت کرنےکی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، ماڈل یونیورسٹیزایکٹ کےتحت سنڈیکیٹ کاچیئرمین ریٹائرڈبیوروکریٹ ہوگا،سلیکشن بورڈ ممبران کی تقرری کااختیارچیئرمین سینڈیکیٹ کےپاس ہوگا، یونیورسٹیزکی خودمختاری چھیننےکاایکٹ خفیہ طورپرتیارکرکےصوبائی اسمبلی بھیجاجائیگا۔

ایکٹ سےیونیورسٹیزکےاساتذہ اورملازمین پرسول سروس قوانین لاگوہوں گے،محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ قانون تیزی سے مسودے کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer