ویب ڈیسک: طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کے گھر سے 65 لاکھ ڈالر برآمد اور بھاری مقدار میں سونا برآمد کر لیا ہے۔
طالبان نے افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کے گھر سے 65 لاکھ ڈالر رقم اور سونے کی اینٹیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ مزاحمت کے سابقہ مرکز پنجشیر میں طالبان کی کامیابی دیکھ کر امراللہ صالح ملک سے فرار ہو گئے تھے۔
اسلام کی کرم نوازیاں????♥️
— Islamic Services Intelligence (@WorldOfIsI) September 13, 2021
پنجشیر کے باغی اور کابل انتظامیہ کے سابق نائب امر اللہ صالح کے گھر سے اسٹوڈنٹ نے 65 لاکھ ڈالر اور کافی مقدار میں سونا برآمد کرلیا۔ pic.twitter.com/7t8Ts9jTZ9
اس سے قبل سابق افغان صدر اشرف غنی سے متعلق ایسی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ وہ ملک سے فرار ہوتے وقت کروڑوں ڈالراپنے ساتھ لے گئے۔