موٹروے زیادتی کیس، ملزم وقار کا صحت جرم سے انکار

موٹروے زیادتی کیس، ملزم وقار کا صحت جرم سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) موٹروے زیادتی کیس میں ملوث ملزم وقار  نے تھانہ سی آئی اے ماڈل ٹاؤن میں پیش ہوکر جرم ماننے سے صاف انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم وقار ماڈل ٹاﺅن میں واقع سی آئی اے تھانے میں خود پیش ہو گیا ہے اور اس نے اپنے ابتدائی بیان میں جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا ،کیس کے مرکزی ملزم کے ساتھ دیگر مقدمات میں شریک ملزم رہا ہوں لیکن اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں بے گناہ ہوں اور میرا ڈی این اے ٹیسٹ ٹھیک کروایا جائے ،ملزم وقار الحسن شیخوپورہ کے علاقے قلعہ ستار کا رہنے والا ہے۔

ملزم وقار نے بتایا کہ میرا سالہ (برادر نسبتی)عباس ملزم عابد علی سے رابطے میں ہے، میرا موبائل فون عباس کے استعمال میں تھا، عباس نے اس کے ساتھ پولیس کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے لیکن عباس جلد اپنی گرفتاری پیش کرے گا۔

 گزشتہ روز  پولیس نے موٹروے واقعہ میں دو ملزمان کی تصاویر جاری کی تھیں،  جن میں ایک وقار الحسن اور دوسرا عابد علی نامی ملزم شامل ہے، ملزم عابد فورٹ عباس بہاولنگر کا رہنے والا ہے اور حکام کے مطابق عابد کا ڈی این اے بھی میچ ہوچکا ہے، پولیس ملزم عابد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے ۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے   موٹروے زیادتی کیس میں  ملزمان کی گرفتاری میں مددکرنیوالوں کیلئے 25 ، 25 لاکھ روپےکا اعلان کیا،  ان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنیوالوں کانام صیغہ راز میں رکھاجائےگا، ملزمان کی اطلاع دینے والے کے لیے پنجاب پولیس نے فون نمبرز جاری کر دیئے ہیں۔

واضح رہےکہ  9 نومبر کی رات لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا  تھا، دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Sughra Afzal

Content Writer