موٹروے  زیادتی کیس,  ملزم کی بیٹی  کو تحویل میں لے لیا گیا: آئی جی پنجاب

موٹروے  زیادتی کیس,  ملزم کی بیٹی  کو تحویل میں لے لیا گیا: آئی جی پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی جی پنجاب انعام غنی نے شکوہ کیا ہے کہ معلومات زیادہ عام ہونے کا ملزم کو فائدہ پہنچا ہے ، آئی جی پنجاب  نے کہا ہے کہ  سادہ کپڑوں میں پولیس گئی تو عابدعلی اور اہلیہ فرار ہوگئے، تاہم عابد کی بیٹی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ معلومات زیادہ عام ہونے کا ملزم کو فائدہ پہنچا ہے ،سادہ کپڑوں میں پولیس گئی تو عابدعلی اور اہلیہ فرار ہوگئے، تاہم عابد کی بیٹی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، ہماری ٹیمیں اس وقت دونوں ملزمان کے پیچھے ہیں، انٹیلی جنس کو بھی استعمال کر رہے ہیں۔

  آئی جی پنجاب انعام غنی  کا مزید کہنا تھا کہ   ملزمان کی گرفتاری کی خبریں غلط ہیں اور  ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے لیکن  جلد گرفتار کرلیں  گے۔

 یاد رہے کہ  موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس میں چار روز بعد بڑا بریک تھرو ملا ہے  پنجاب پولیس نے دونوں ملزموں کا سراغ لگا لیا ہے،  متاثرہ خاتون سے حاصل نمونے ملزم سے میچ کرگئے، ایک ملزم کا نام عابدعلی اور دوسرے کا نام وقار ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار  نے یقین دہانی کرا دی کہ ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

 وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ  کیس کی تفتیش جدید طریقے سے کی گئی قانون کےمطابق کارروائی ہوگی، متاثرہ خاتون کو انصاف کی یقین دہانی کروا چکا ہوں، گرفتاری میں مدد دینے والوں  کے  لئے پچیس،پچیس لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کردیا۔

دوسری جانب  متاثرہ خاتون کے حوالے سے بیان پر سی سی پی او لاہور کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے ، عمر شیخ کو سات روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے اور  وزیراعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار  نے  جواب آنے پر قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرا دی۔ وزیراعلیٰ  پنجاب کا کہنا تھا کہ  سی سی پی او کا بیان غیر ضروری تھا اس پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer