ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بیگم کلثوم نواز کی وفات پرمولانا فضل الرحمان رائیونڈ کیلئے تیار

 بیگم کلثوم نواز کی وفات پرمولانا فضل الرحمان رائیونڈ کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان :جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج رائیونڈ جاتی امراء جائیں گے ،سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات پر نواز شریف اور انکے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کریں گے۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان گزشتہ رات اسلام آباد سے لاہور پہنچے جو آج میاں نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امراء میں انکی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پراہلخانہ سے اظہار افسوس کریں گے،مولانا فضل الرحمن لاہور میں ایک دن قیام کریں گے۔ذرائع کہ مطابق بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں مولانا فضل الرحمان شرکت کریں گے یا نہیں اسکا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔

جبکہ مولانا فضل الرحمان آج نواز شریف سے اہم ملاقات بھی کریں گے، اس سے قبل مولانا فضل الرحمن کو اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer