ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف اور فلسطین کے صدر محمود عباس کی ملاقات

Mahmood Abbas, Palestinian Authority, PA, Sharam Alshaikh Peace treaty, city42 , Fund Raising for PA,
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف اور فلسطین کے صدر محمود عباس شرم الشیخ امن کانفرنس کے دوران گفتگو کر رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور فلسطین کے صدر محمود عباس کی ملاقات ہوئی ہے۔

اس انتہائی خوشگوار ملاقات میں بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ بھی گفتگو میں شریک تھے.

فلسطین کے صدر محمود عباس نے فلسطینیوں کا ہمیشہ سے ساتھ دینے اور فلسطین کی سیاسی  اور سفارتی محاذ پر مدد  کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا.  

 دونوں رہنماؤں کی شرم الشیخ میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہونے سے پہلے گرمجوشی سے غیر رسمی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں ایک دوسرے کے لئے خیرسگالی جذبات کا اظہار کیا گیا اور امن معاہدے، فلسطین کے روشن مستقبل اور مشرق وسطیٰ کے مجموعی امن و استحکام پر بات چیت ہوئی.

فلطسین اور پاکستان کے رہنماؤں نے اس موقع پر کہا کہ فلسطین اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعقات مثالی ہیں جس پر دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو ناز ہے.

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے غزہ کےعوام کو گزشتہ برسوں میں ہمت و بہادری سے صعوبتیں برداشت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا. دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے خطے میں امن اور فلسطینیوں کی ترقی کا پیش خیمہ قرار دیا.