ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک میں سستا، اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی

انٹربینک میں سستا، اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر سامنے آگئی ۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی ہوئی، انٹربینک میں ڈالر 281.17 روپے سے کم ہوکر 281.16 روپے پر بند ہوا ۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 282.20 روپے پر برقرار رہا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 16 پیسے اضافے سے 330.27 روپے ، یو اے ای درہم 2 پیسے بڑھ کر 77.52 روپے کا ہوگیا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 16 پیسے سستاہوکر 380.09 روپے کا ہوگیا ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 75.65 روپے پر برقرار رہا۔