ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں آوارہ کتوں کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری

شہر میں آوارہ کتوں کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نےشہر میں آوارہ کتوں کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین نومبر کو جواب طلب کرلیا.

جسٹس خالد اسحاق نے سیکرٹری ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد شہریوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے لیکن پنجاب حکومت نے اب تک ان کی تلفی سے متعلق کوئی واضح پالیسی مرتب نہیں کی۔ شہری روزانہ درجنوں کتوں کے حملوں کا نشانہ بنتے ہیں جبکہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔درخواست میں پنجاب حکومت، سیکرٹری ہیلتھ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے استدعا کی ہے کہ عدالت صوبے میں آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے واضح پالیسی تشکیل دینے کا حکم دے تاکہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
 

Ansa Awais

Content Writer