ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورہائیکورٹ ، سابق سرکاری ملازمین گروپ انشورنس سےمحروم

لاہورہائیکورٹ ، سابق سرکاری ملازمین گروپ انشورنس سےمحروم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق سرکاری ملازمین کو گروپ انشورنس کی ادائیگی نہ ہونے کا معاملہ،لاہور ہائیکورٹ میں انشورنس کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے معاملے کی سنگینی کے پیش نظر تین رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ۔
 عدالتی حکم کے مطابق بنچ کی سربراہی سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان کریں گے، جبکہ دیگر اراکین میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس شمس محمود مرزا شامل ہوں گے۔تشکیل دیا گیا لارجر بینچ 16 اکتوبر کو پنجاب کے 14 سو سابق سرکاری ملازمین کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کرے گا۔درخواستگزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب کے سوا دیگر تین صوبوں سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سابق سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد گروپ انشورنس کی رقم ادا کی جا رہی ہے، لیکن پنجاب کے ریٹائرڈ ملازمین اس سہولت سے محروم ہیں۔درخواستوں پر ابتدائی سماعت کے دوران جسٹس شجاعت علی خان نے معاملے کو اہم قرار دیتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer