علیشبہ آصف: جنوبی پنجاب کے سکولوں میں اساتذہ کی ہڑتال، تدریس کے باعث عمل کی بندش کا معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےسکولوں کی جبری بندش میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سکول ایجوکیش ڈپارٹمنٹ نے تمام سی ای آوز اور ڈی ای اوز کو فوری طور پر اساتذہ کی غیر قانونی ہڑتال ختم کروانے کا حکم دے دیا ہے۔
تمام اضلاع کے سی ای آوز کل تمام سکولوں کی انسپکشن کریں گے ۔
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر سکول میں تدریسی عمل بحال کروایا جائے گا اور مکمل رپورٹ پیش کی جائے گی۔
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ سکول بند ہونے کی صورت میں اور تدریسی عمل میں رکاوٹ کی صورت میں فوری رپورٹ کیا جائے۔سکول بند ہونے کی صورت میں سکول پرنسپل اور استاذہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔