ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ کپ کےپاکستان بھارت میچ میں پاکستان کے جیتنے کی پیشگوئی

Pakistan India Match, Ahmadabad, Gjurat, Narendra Modi Stadium, ICC Mens World Cup, Cricket, Prediction
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والےآئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے پاک بھارت میچ میں پاکستان کی فتح کی پیش گوئی آ گئی۔

پاکستان اور بھارت کل ہفتہ کے روز  ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔ لاہور میں ایک مشہور فال نکالنے والے طوطے نے کل کے سخت میچ میں پاکستانی ٹیم کے جیتنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ 
 
ورلڈ کپ میں کل ہو گا بڑا مقابلہ۔ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔ ٹیم کی جیت کے لیے جہاں سٹے باز میدان میں آ گئے ہیں۔ وہیں فال نکالنے والے طوطے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ فال نکالنے والے طوطے نے کل پاکستانی ٹیم کی جیت کی پیش گوئی کر دی۔ طوطے کی فال کے مطابق کل پاکستانی ٹیم جیت کر انڈیا کو شکست سے دوچار کرے گی ۔