ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس نے دائر کی ۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف کی 62 (1) ایف کے تحت نااہلی کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، شہبازشریف دوروں کے دوران اشتہاری، سزا یافتہ ملزمان سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ شہباز شریف نے بیرون ملک دوروں میں حسین نواز، سلمان شہباز، اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو احتساب عدالت نے 10 سال قید، 80 لاکھ جرمانے کی سزا سنا رکھی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے حلف اور آئین کی خلاف ورزی کی۔