وزیراعظم شہباز شریف کی فلسطینی صدر سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی فلسطینی صدر سے ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف سے فلسطین کے صدر محمود عباس کی ملاقات، دونوں قائدین کے درمیان جذباتی گفتگو، دونوں ایک دوسرے سے گرمجوشی سے بغل گیر ہوگئے۔

  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور  فلسطین کے صدر محمود عباس کے درمیان جذباتی گفتگو  ہوئی جو کہ اسلامی اخوت اوربھائی چارے کی مثال بن گئی۔ دونوں قائدین  گرمجوشی کے ساتھ ایک دوسرے سے بغل گیر ہوئے جبکہ صدر محمود عباس نے فرط جذبات سے وزیراعظم شہبازشریف کے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھوں میں تھام لئے۔ دونوں قائدین میں دلچسپ مکالمہ ہوا، وزیراعظم شہبازشریف  نے کہا کہ سیلاب کے دوران آپ کی مدد کے لئے بے حد شکرگزار ہوں،محمود عباس نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے، پاکستانی ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں، پاکستانی ہمارے گھر کے لوگ ہیں۔

’امریکی غلامی نامنظور‘ پاکستان کا اقوام متحدہ میں قرارداد کی حمایت سے انکار    شہباز شریف بولے کہ ایسا نہ کہیں، فلسطین نے سیلاب زدگان کی جس طرح مدد کی ہم کبھی بھول نہیں سکتے، آپ کی کامیابی تک پاکستان آپ کے حق کے لئے آواز بلند کرتا رہے گا۔ محمود عباس بولے کہ ہم بھی ایک سوسال سے پاکستانیوں کو نہیں بھولے کیونکہ مفتی فلسطین اپنی وفات تک پاکستان میں رہے اور ان کی دیکھ بھال پاکستان نے کی،قیام پاکستان سے پہلے سے ہم پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔

 وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ فلسطین ہمارے ایمان ویقین کا حصہ ہیں۔آج کی کانفرنس میں پاکستان کی حمایت کرنے والے ر ہنماؤں میں آپ شامل ہیں،آپ کی حمایت اور جذبے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں،فلسطین ہمارے دل میں ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر