کورونا کے وار تھمنے کا سلسلہ برقرار، مثبت کیسز کی شرح میں واضح کمی

Corona Situation
کیپشن: Corona Situation
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار تھمنے کا سلسلہ برقرار ہے، مثبت کیسز کی شرح میں واضح کمی ہو رہی ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران 11 ہزار 953 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 57 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 0.48 فیصدرہی، جبکہ کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں ہوئی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ابھی بھی 28 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔