کیا واقعی یکم نومبر کے بعد واٹس ایپ نہیں چلے گا؟

WhatsApp has announced that it will end support for certain operating systems for iPhones and Android from November 1.
کیپشن: WhatsApp
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ یکم نومبر سے مخصوص آپریٹنگ سسٹم کے آئی فونز اور اینڈرائیڈ کے لیے اپنی سپورٹ ختم کر دے گا۔

غیر ملکی  ادارے کی رپورٹ کے مطابق یکم نومبر سے واٹس ایپ کی سروسز سے محروم ہونے والوں 53 موبائل فونز میں آئی فون، سیم سانگ، ایل جی، سونی، ذیڈ ٹی اے اور دیگر شامل ہیں ۔واٹس ایپ انتظامیہ کے اس اعلان کے بعد  آئی او ایس 9 اور اینڈرائیڈ 4.04 سے پہلے کے آپریٹننگ سسٹم پر واٹس ایپ نہیں چلے گا۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ہدایت کی ہے کہ اگر صارفین واٹس ایپ کی سروسسز اور ڈیٹا سے محروم نہیں ہونا چاہتے تو ورژن اپ ڈیٹ کرلیں۔واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل موبائل فونز پر یکم نومبر سے واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر