اداکار عثمان مختار کو الماری پر مکا مارنا مہنگا پڑ گیا

Usman Mukhtar
Usman Mukhtar

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار عثمان مختار ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے ۔

 پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں حال ہی میں اپنے کریئر کا آغاز کرتے ہی مشہور ہو جانے والے نوجوان اداکار عثمان مختار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے زخمی ہاتھ کی تصویر شیئر کر کے مداحوں کو خبردار کیا، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عثمان مختار کا ہاتھ زخمی ہے جو کہ اُنہوں نے خود ایک ڈرامے کا سین عکس بند کرواتے ہوئے الماری پر مکا مار کر کیا۔

عثمان مختار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ایک دوستوں والا مشورہ ہے، غصے میں دیواروں، الماریوں یا کسی بھی سخت سطح پر مکا نہ ماریں۔